۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بازدید آیت الله موسوی جزایری از رسانه رسمی حوزه

حوزہ / صوبہ خوزستان میں مدرسہ علمیہ کے مینجنگ کونسل کے سربراہ نے کہا : ہم ملت لبنان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا غم اور دکھ ہمارے لئے دردناک اور ان کی خوشی و مسرت ہماری خوشی کا باعث ہے۔ انہیں جس مدد اور خدمت کی ضرورت ہوئی، ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ خوزستان کی مینیجنگ کونسل کے سربراہ آیت اللہ سید محمد علی موسوی جزائری نے ملت لبنان کے نام اپنے پیغام میں سانحہ بیروت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس سانحہ نے ہمارے دلوں کو اداس کر دیا ہے۔

آیت اللہ موسوی جزائری نے اس دلسوز مصیبت پر ملت لبنان، لبنانی حکام، علمائے کرام، عالم و مجاہد حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ اور شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔

مجلس خبرگان(اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے صوبہ خوزستان سے ممبر نے آخر میں کہا: مصیبت کی اس گھڑی میں ہم ملت لبنان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا غم ہمارے لئے درد اور اور ان کی خوشی ہماری خوشی ہے۔ ہم ان کی ہر طرح کی خدمت اور مدد کرنے کو تیار ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .